Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاپان کے اسکول میں ’’نیولا‘‘ بچوں کے جوتے چرانے لگا

اسکول انتظامیہ نے 15 جوتے غائب ہونے پر پولیس سے رابطہ کیا تھا
شائع 27 نومبر 2024 05:44pm

جاپان کے اسکول میں جوتے چرانے والا ’’نیولا‘‘ گھس گیا، اسکول انتظامیہ نے 15 جوتے غائب ہونے پر پولیس سے رابطہ کیا تھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اسکول سے جوتے چرانے میں ایک ’’نیولا‘‘ ملوث نکلا۔

جاپانی شہرکوگو میں موجود گوشو کوڈومو این کنڈر گارٹن نے رواں کے آغاز میں اسکول سے 15 جوتے غائب ہونے پر پولیس سے رابطہ کیا، پولیس نے چورکا پتہ چلانے کے لیے اسکول میں تین سیکیورٹی کیمرا نصب کر دیئے۔

اسکول سے ایک جوتا نومبر 11 کی رات کو غائب ہوا ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھنے پر چرانے والے کی نشاندہی کی گئی۔

آوارہ بیل نے 15 افراد زخمی کر دیے، آنکھوں سے خون تک نکال دیا، ویڈیو وائرل ہوگئی

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دیوار کے پشت سے نیولا نکلا اور شیلف سے اسکول کے اندر استعمال کیے جانے والے جوتوں کو نکال کر لے کر بھاگ گیا۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شیلف کو اب رات کے وقت نیٹ سے ڈھک دیا جاتا ہے تاکہ جوتوں کو نیولے سے بچایا جا سکے۔

world

Japan