Aaj News

بدھ, نومبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Awwal 1446  

جنوبی کوریا: ملٹری سروس سے بچنے کیلئے وزن بڑھانیوالے کو 2 سال قید

30 برس سے کم عمر کے مَردوں پر کم از کم 2 برس تک ملٹری سروس کرنا لازمی ہے
شائع 27 نومبر 2024 04:29pm

جنوبی کوریا میں لازمی ملٹری سروس سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر 21 کلو تک وزن بڑھانے والے کو 2 سال جبکہ وزن بڑھانے کی ترکیبیں بتانے والے دوست کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے لازمی ملٹری ڈیوٹی پورے خلوص سے مکمل کرنے پر آمادگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

عدالت کے مطابق ملزم نے فوج کی لازمی سروس سے بچنے کے لیے اپنے وزن میں21 کلو سے زائد اضافہ کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق 26 سالہ شخص نے دوست کے مشورے پر کھانا کھا کھا کر وزن بڑھانے کا منصوبہ اس وقت بنایا جب اسے پتہ چلا کہ باڈی ماس انڈیکس اگر 35 سے بڑھ جائے تو لازمی ملٹری سروس سے استثنیٰ مل جاتا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں 30 برس سے کم عمر کے مَردوں پر کم از کم 2 برس تک ملٹری سروس کرنا لازمی ہے۔

world

South Korea