بالی وڈ کو چھوڑ کر گھر واپسی کا فیصلہ کرلیا تھا، شاہ رخ خان کا انکشاف
بالی وڈ کے کنگ اور کامیاب ترین اداکارشاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے کیرئیر میں ایک ایسا وقت بھی آیاتھا جب وہ بالی وڈ کو مکمل طور پر چھوڑ دینے کا تہیہ کر چکے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں حال ہی میں منعقدہ تیسری گلوبل فریٹ سمٹ کے دوران شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر سمیت ذاتی زندگی کے کئی پہلوؤں پر بات چیت کی۔
بھارتی گلوکار ’بادشاہ‘ کے کلب کے باہر دھماکا، بشنوئی گینگ ملوث نکلا
کیرئیر کے آغاز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے بتایا کہ جب شروع شروع میں میں سیٹ پر آیا تو مجھے لگا کہ میں ایک بہترین اداکار ہوں اور پھر اس سوچ نے مجھے زیادہ پراعتماد کردیا لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ سیٹ پر موجود ہر شخص مجھ سے بہتر ایکٹنگ کو جانتا ہے۔
کیریئر کی ابتدا میں شاہ رخ نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا سوچ لیا تھا۔ اپنے اس فیصلے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے دہلی واپسی کیلئے پہلی فلائٹ بک کروالی، مجھے آج بھی یاد ہے کہ اس وقت انٹرنیشنل فلائٹ 25 فیصد سستی ہوتی تھی کیونکہ میں اس سے مہنگی دوسری فلائٹ افورڈ نہیں کرسکتا تھا۔
بالی وڈ کنگ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں جلدی سے ائیرپورٹ پہنچا، میں نے ٹکٹ خریدا کیوں کہ میں گھر جانا چاہتا تھا اور مجھے احساس ہوگیا تھا کہ میں ایک بہت برا ایکٹر ہوں۔
شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک روزانہ جاگنا صرف اس بات کا احساس دیتا ہے کہ مجھے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، اس کے بعد میں نے ہر بار اور بار بار سیکھا جس نے مجھے احساس دلایا کہ مجھ میں کیا برائی ہے، اپنے کیرئیر کے 35 سالوں کے دوران جب بھی میں سیٹ پر گیا، مجھے احساس ہوا اور بھی کتنا کچھ ہے جو مجھے جاننا ہے۔
Comments are closed on this story.