Aaj News

بدھ, نومبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Awwal 1446  

31 دسمبرکے بعد کوئی افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکتا، محسن نقوی

افغان شہری کواسلام آباد میں رہنے کیلئے این اوسی لینا ہوگا، وزیر داخلہ
شائع 27 نومبر 2024 03:35pm

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو پی ٹی آئی احتجاج کے بعد مکمل طورپر کھل دیا گیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 31 دسمبرکے بعد کوئی افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکتا، افغان شہری کواسلام آباد میں رہنے کیلئے این اوسی لینا ہوگا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ لاشیں اسپتالوں میں پڑی ہیں، پروپیگنڈا کرنے والے کسی ایک بندے کا نام بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے پاس کیمرے تھے، یہ ایک ویڈیودیکھا دیں، مظاہرین عزت سے واپس چلے گئے، بہتر ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مظاہرین عزت سے واپس چلے گئے، بہتر ہے، مظاہرین پولیس اہلکاروں کی جانب سےفائرنگ کی فوٹیجزدکھائیں، وفاقی کابینہ میں گزشتہ 4 دن کی صورتحال پربریف کروں گا۔

اسلام آباد

paksitan

mohsin naqvi

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

24th November PTI March