Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نفیس نے انڈسٹری میں ہونے والی فرینڈ شپ کو بے نقاب کر دیا

انڈسٹری میں میرے دوست بہت کم ہیں
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2024 04:12pm

مریم نفیس بیک وقت تھیٹر اور ڈرامہ اداکارہ اور میزبان ہیں۔ انہیں سماجی مسائل، سیاست اور یہاں تک کہ اپنی انڈسٹری کے بارے میں اپنے خیالات اور آراء کے بارے میں واضح بیانات دینے کے لیے جانا جاتا ہے۔ وہ ایک بہت خوش مزاج انسان بھی ہیں اوروہ وہی کہتی ہیں جو وہ کہنا چاہتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ ایک شو میں مہمان تھیں جہاں انہوں نےانڈسٹری کی دوستی کے بارے میں بات کی جو عام طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں۔

شوبزمیں کئی مشہور دوستیاں پائی جاتی ہیں اور شائقین اپنے ان پسندیدہ آرٹسٹ کو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے دوست پھر اچانک ایک ساتھ نظر آنا بند کر دیتے ہیں۔

مریم نفیس نے ایسی دوستیوں کو بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں واقعی کوئی کسی کا دوست نہیں ہے۔ وہ محض جاننے والے یا ساتھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں ان کے دوست بہت کم ہیں اور پیشہ ورانہ اداکاری میں آنے سے برسوں پہلے ان کی دوستی تھی۔ انہوں نے اپنی دوستی کے حوالے سے کہا کہ وہ عثمان خالد بٹ کی اچھی دوست ہیں اور وہ ایک دوسرے کو برسوں سے جانتے ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات