Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں سے ملاقات کیلئے بریڈ پٹ انجلینا جولی سے درخواست کرنے پرمجبور

بریڈ نے اپنے بچوں کے لیے ہار نہیں مانی
شائع 27 نومبر 2024 03:15pm

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار بریڈ پٹ سابقہ اہلیہ اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی نےاپنے چھ بچوں سے ملاقات کے لیے درخواست کرنے پر مجبورکردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا نے بریڈ کو ان کے بچوں میڈوکس، پیکس، زہارا، شایلو اور 16 سالہ جڑواں بچے نوکس اور ویوان سے دور کر دیا ہے۔

سکوئڈ گیمز اسٹار جنگ ہویان اور لی ڈونگ ہوئی نے بریک اپ کرلیا

اداکار اپنے بچوں سے کتنی محبت کرتے ہیں اس کا اندازہ ان کے ذرائع کے اس بیان سے لگایا جاسکتا ہے جو اس نے ایک غیر ملکی میڈیا کو بتایا۔ ذرائع نے کہا کہ بریڈ نے اپنے بچوں کے لیے ہار نہیں مانی لیکن انجلینا سے علیحدگی نے ان کیلئے صورت حال کو بہت مشکل بنا دیا ہے۔ جتنا وقت گزر رہا ہے، ان کیلئے یہ دکھ بڑھتا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 60 سالہ بریڈ پٹ کا اپنے بچوں کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں جبکہ انجلینا کے ساتھ قانونی جنگ تاحال جاری ہے۔ یہی نہیں بلکہ بریڈ پٹ اس وجہ سے بھی شدید کرب میں مبتلا ہیں کہ ان کے بچوں نے والد کے نام کو اپنے نام سےہٹا دیا ہے ان کے ایک بچے شایلو نے باضابطہ طور پر اپنا نام تبدیل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع بھی کیا ہے۔

فی الحال صرف سب سے چھوٹے دو جڑواں بچے ویوین اور نوکس اپنے والد کے ساتھ ملاقات کرتے ہیں جبکہ باقی بچوں اور بریڈ کے درمیان رنجشیں تاحال برقرار ہیں۔

دوسری جانب انجلینا نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے لیے ’ماں ہونا سب سے اہم ہے‘ اور وہ اپنی زندگی میں سب سے زیادہ خوشی اپنے بچوں میں پاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی محبت ان کی زندگی کا محور ان کے بچے ہیں اور وہ بچوں کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہیں۔

hollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات