Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشوریا رائے کا اسٹریٹ ہراسمنٹ کے خلاف خواتین کے نام اہم پیغام

خود کو اپنے لباس کو یا اپنی لپ اسٹک کو اس کا ذمہ دار نہ سمجھیں
شائع 27 نومبر 2024 01:58pm

مشہور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے خواتین ہراسانی کے خلاف سینہ سپر ہونے کے لیےخواتین کو اٹھ کھڑے ہونے کی ترغیب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر خواتین کے نام پیغام جاری کردیا۔

ایشوریا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو معروف برانڈ کے ’اسٹریٹ ہراسمنٹ کے خلاف اسٹینڈ اپ ٹریننگ پروگرام‘ کا حصہ ہے۔

ملائکہ اروڑہ کی زندگی میں تیسرے شخص نے انٹری دے دی؟

ویڈیو میں ایشوریا کہہ رہی ہیں کہ ’اسٹریٹ ہراسمنٹ کا سامنا کیسے کریں؟ نظریں چرا کر؟ نہیں، اس مسئلے کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھیں خود پر اپنے لباس پر یا اپنی لپ اسٹک کو اس کا ذمہ دار نہ سمجھیں اپنی قدر پر ہرگز سمجھوتا نہ کریں یاد رکھیں اسٹریٹ ہراسمنٹ کبھی آپ کی غلطی نہیں ہوتی‘۔

اس ویڈیو کے زریعے اداکارہ نے جس انداز سے خواتین میں اسٹریٹ ہراسمنٹ کے خلاف آواز اُٹھانے کیلئے حوصلہ بلند کیا اس پرانہیں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ ایشوریا رائے بچن کئی ایوارڈز اور اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں۔ انہیں 1994 میں مس ورلڈ کا تاج پہنایا گیا اور ان کی ہٹ فلموں میں دیوداس، ہم دل دے چکے صنم، ، گرو، گ، جودھا اکبر، تال، رین کوٹ، جینزاور محبتیں شامل ہیں۔

وہ پیرس فیشن ویک، کانز فلم فیسٹیول سمیت کئی بین الاقوامی تقریبات میں بھی باقاعدہ شریک رہی ہیں۔ ایشوریا رائے بچن کو آخری بار منی رتنم کی پونیئن سیلوان: II میں دیکھا گیا تھا۔ انہیں اپنی اداکاری کے لیے ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز (SIIMA) میں ایوارڈ ملا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات