Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد 100 انڈیکس میں بڑا اضافہ

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 4695 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، 99 ہزار کی حد بحال
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2024 03:38pm

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہوتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، 100 انڈیکس 4695 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 99 ہزار 269 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منفی زون میں بند ہونے والی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آرہا ہے، جہاں کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 4695 پوائنٹس سے زائد کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 99 ہزار 269 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

اس حوالے سے معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ احتجاج کے خاتمے کے ساتھ 100 انڈیکس کی گراوٹ بھی ختم ہو گئی، گزشتہ رات اپوزیشن کا احتجاج ختم ہونے پر اسٹاک ایکسچینج نے بہترین ریکوری کی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3505 پوائنٹس گر گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 97 ہزار 538 کی سطح پر آ گیا۔

بعدازاں ایک بار پھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی اور پھر 100 انڈیکس 99 ہزار کی حد عبور کر گیا، ایک موقع پر کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1642 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 99 ہزار 820 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس میں 3500 پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوگئی جس کے بعد انڈیکس 95 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا اور انڈیکس 98 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

PSX

stock market

pakistan stock exchange

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)