Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوگ صرف اسٹارزکے بچوں کو اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں، کریتی سینن

اقربا پروری کو پروان چڑھانے میں میڈیا اور ناظرین کو بھی ذمہ دار ٹہرادیا
شائع 27 نومبر 2024 10:44am

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کریتی سینن نے بالی ووڈ میں اقربا پروری کے رحجان کا ذمہ دار انڈسٹری کے ساتھ ساتھ میڈیا اور ناظرین کو ٹہرادیا۔

حال ہی میں کریتی سینن نے 55ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں اپنی پہلی پروڈیوس کردہ فلم ’دو پتی‘ کی نمائش کے موقع پر بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے موضوع پر کھل کر بات کی۔

ماموں بھانجے میں اختلافات ختم، ایک دوسرے کو گلے لگا لیا

اس موقع پرکریتی نے رائے دی، مجھے لگتا ہے کہ انڈسٹری اقربا پروری کے لیے اکیلی ذمہ دار نہیں ہے، میڈیا اور ناظرین بھی اس میں شامل ہیں۔ لوگ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ میڈیا کسی اسٹار کے بارے میں کیا رائے دے رہا ہے۔ چونکہ ناظرین انڈسٹری سے زیادہ سپر اسٹارز کے بچوں میں دلچسپی رکھتے ہیں اس لیے ان کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے فلمساز بھی ان اسٹار بچوں کے ساتھ فلمیں بنانا چاہتے ہیں۔

ایک مشہور اداکارہ بننے تک کے اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کریتی نے کہا، فلمی بیک گراونڈ نہ ہونے کے باوجود جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو میرا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ لیکن خاندان کا فلمی پس منظر نہ ہونے کی وجہ سے مجھے یہاں اپنی جگہ بنانے میں وقت لگا۔

انہوں نے کہا کہ شروع شروع میں آپ کو میگزین کے سرورق حاصل کرنے میں مشکل ہوسکتی ہے لیکن اگر آپ سخت محنت کرتے رہیں اورآپ میں ٹیلنٹ بھی ہے تو کوئی چیزآپ کو آگے بڑھنےاور کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر اسٹار کِڈز بھی ناظرین سے جڑنے میں ناکام رہیں تو ان کی کامیابی ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کریتی سینن نے فلم ’ہیروپنتی‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا جس میں انکے مدمقابل ٹائیگر شروف تھے اور حال ہی میں انہوں نے فلم ’دو پتی‘ کی پروڈیوسر کی حیثیت سے اپنے آپ کو متعارف کرایا ہے۔ اس فلم میں انکے ساتھ میں کاجول بھی مرکزی کردارادا کر رہی ہیں۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات