پہلی فلم کے بعد کوئی کام دینے کو تیار نہیں تھا، الوارجن کا انکشاف
بھارتی فلم انڈسٹری کے آج کے کامیاب ترین اور تیلگو فلموں کے مشہوراداکار الوارجن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی فلم کے بعد ان کا کیریئرداو پر لگا ہوا تھا ان دنوں وہ شدید مشکلات میں گھرے ہوئے تھے۔ اس مشکل وقت میں سوکومار نے سنبھلنے میں ان کا ساتھ دیا۔
چنئی میں منعقدہ پشپا 2 کے گانے ”کسک“ کی ریلیز تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے 42 سالہ اداکار نے بتایا کہ جب ان کی پہلی فلم ”گنگوتری“ ریلیز ہوئی تو اس کے بعد انہیں کافی عرصے تک کوئی کام نہیں ملا۔ کیونکہ کوئی بھی فلمساز ان کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں تھا۔ اس کڑے وقت میں سوکومار نے مجھ پر بھروسہ کیا اور یوں ہمارے طویل اشتراک کا آغاز ہوا۔ انہوں نے کہا۔
ملائکہ اروڑہ کی زندگی میں تیسرے شخص نے انٹری دے دی؟
الو ارجن نے اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ سوکومار کو دیا اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر سوکومارنے اس وقت میرا ساتھ نہ دیا ہوتا تو آج میں اس مقام تک نہیں پہنچ پاتا۔ ان کے بغیر شاید میرا کیریئر آگے نہ بڑھ پاتا۔
پشپا 2، 5 دسمبر کو بھارت سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔ فلم میں الو ارجن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ مداح کو اس فلم کا شدت سے انتظار ہے ۔ تقریب میں گانے ”کسک“ کو بھی پیش کیا گیا، جس میں سری لیلا کو نمایاں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ الو ارجن آج بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں سر فہرست ہیں،لیکن انہوں نے اپنے دو دہائیوں پر مشتمل کامیاب کیریئر کا سفر سوکومار کے ساتھ جوڑا۔
Comments are closed on this story.