سری لنکن اے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ختم ، بورڈ نے واپس بلالیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان شاہینزکو 0-1 کی برتری حاصل تھی
سری لنکن اے کرکٹ ٹیم نے اپنا دورہ پاکستان ختم کردیا، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی اے ٹیم واپس بلالی ۔
سری لنکن اے اورپاکستان شاہینز کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جانا تھا، تیسرا ایک روزہ میچ 29 نومبرکوہونا تھا، پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈز کی باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔
چیمپئنز ٹرافی ڈیڈ لاک پر بریک تھرو کا امکان ، بورڈ میٹنگ طلب
تین ایک روزہ میچوں کی سیریزمیں پاکستان شاہینز کو 0-1سے برتری حاصل تھی ، سری لنکن اے ٹیم اسلام آباد اور راولپنڈی میں میچزکھیل رہی تھی۔
pakistan vs sri lanka
PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)
sri lanka A
مقبول ترین
Comments are closed on this story.