Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

اسلام آباد میں کتنے دن کا پیٹرول بچا ہے؟ ضلعی انتظامیہ نے بتا دیا

اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کے خدشے پر اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کا چیف سیکریٹریز اور مقامی انتظامیہ سے رابطہ
شائع 26 نومبر 2024 07:45pm

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راستوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کی خبروں کو رد کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث پٹرولیم مصنوعات کے بحران کے خدشے پر اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے چیف سیکریٹریز اور مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا اور سیکیورٹی اداروں سے آئل ٹینکرز کو نہ روکنے کی درخواست کی تھی۔

اوگرا کا کہنا تھا کہ ریٹیل آؤٹ لیٹس تک آئل ٹیکرز کی بلا روک ٹوک نقل وحمل یقینی بنائی جائے۔

جڑواں شہروں میں راستے بند؛ عدالتی کارروائیاں متاثر، توشہ خانہ کیس سمیت متعدد ملتوی

جس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں بے بنیاد ہیں، پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات وافر مقدارمیں ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام پمپوں پر پٹرولیم مصنوعات کی 5 سے 6 روز کی گنجائش موجود ہے، پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کے حوالے سے خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

Petrol Pumps

24th November PTI March

Petroleum Stock