Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Awwal 1446  

جو کرنا ہے کر لو، مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ، عمران خان

مظاہرے میں شامل تمام پاکستانی متحد اور ڈٹے رہیں
شائع 26 نومبر 2024 07:36pm

سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں انھوں نے اپنی ٹیم کو پیغام دیا ہے کہ وہ آخری بال تک لڑیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان نے جیل سے پیغام کہا ہےکہ ’مجھے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی دھمکیاں دینے والوں کے لیے پیغام ہے کہ جو کرنا ہے کر لو، میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔‘

نیو ٹاؤن مقدمہ: عمران خان کے ریمانڈ میں توسیع، رہائی کی امید مدھم پڑ گئی

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اب تک نہیں پہنچ پائے ہیں وہ بھی ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں۔

سابق وزیرِاعظم نے الزام لگایا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر رینجرز اور پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں پرامن شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، محسن نقوی کو اس کا حساب دینا ہوگا۔

مظاہرین کو پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مظاہرے میں شامل تمام پاکستانی متحد اور ڈٹے رہیں۔