Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد بھر کی مارکیٹیں بند کرنے کے احکامات جاری، بلیو ایریا کی بجلی بند

پی ٹی آئی کے کارکنان بلیو ایریا شاہراہ پر موجود ہیں
شائع 26 نومبر 2024 07:27pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے مارکیٹیں کرانی شروع کردی ہیں جبکہ ریڈزون کی سیکیورٹی بھی مزید سخت کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف سیکٹرز میں مارکیٹس بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، سیکٹر ایف 10 اور 11 میں بھی مارکیٹس بند کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ جی 6، جی 7، جی 8 کے علاوہ ایف 6 اور ایف 7 کی مارکیٹس بھی بند کرانے کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بلیو ایریا کے اطراف کی بجلی بھی بند کردی گئی ہے، جبکہ ٹیلی فون سروس بھی معطل ہے۔

پی ٹی آئی کے کارکنان بلیو ایریا شاہراہ پر موجود ہیں۔

اسلام آباد

24th November PTI March