Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

خیرپور: کالج میں تجربے کے دوران دھماکے سے استاد اور طلبہ سمیت 4 زخمی

معمولی زخمی طلبہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا، اسپتال انتظامیہ
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2024 07:54pm

خیرپورکے کالج میں تجربہ کرنے کے دوران زور دار دھماکے سے کیمسٹری کے استاد اور طلبہ سمیت 4 زخمی ہوگئے، زخمی پروفیسر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کالج انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پروفیسر امجد میتلو کیمسٹری کے طلبہ کو میزائل نما گاڑی کا تجربہ کروا رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہو گیا ۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق طلبہ معمولی زخمی تھے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ پروفیسر امجد میتلو اور اسسٹنٹ حبیب اللہ تاحال زیرعلاج ہیں۔

کراچی میں موٹر سائیکل چھیننے میں ملوث میاں بیوی گرفتار 45

اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ پروفیسر امجد میتلو کی حالت تشویشناک ہے، انہیں چہرے اور سینے پر زخم لگنے کی وجہ سے خون نہیں رک رہا ہے۔

sindh

Khair Pur blast