Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملیکا شراوت نے فرانسیسی بزنس مین سائرل سے بریک اپ پر بول اٹھیں

دو لوگ کیا چاہتے ہیں ان کی مرضی زیادہ اہمیت رکھتی ہے
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2024 04:18pm

بالی ووڈ فلم، انڈسٹری میں آئٹم گانوں سے شہرت پانے والی 48 سالہ بالی وڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے شادی سے متعلق خبروں پرتازہ اپڈیٹ دے دی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ملیکا نے سنگل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا یہ سچ ہے کہ میں سنگل ہوں، مکمل اعتماد کے ساتھ اپنی تنہائی کو قبول کرتی ہوں اور اسے اپنے لیے آزادی تسلیم کرتی ہوں۔

ملائکہ اروڑہ کی زندگی میں تیسرے شخص نے انٹری دے دی؟

شادی کے سوال پر ملیکا شراوت کا کہنا تھا کہ میں شادی کے لیے تیار نہیں ہوں لیکن میں شادی کے خلاف بھی نہیں ہوں، اہم یہ ہے دو لوگ کیا چاہتے ہیں۔ ان کی مرضی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

دوران گفتگو اداکارہ نے فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس سے ماضی کے تعلق پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ، آج کے دور میں ایک قابل آدمی کو تلاش کرنا بہت مشکل ہے، ہم الگ ہوچکے ہیں اور میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔

دوسری جانب بالی وڈ سے 2 سال کے بریک کے بعد ’وکی اور ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ سے واپسی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملیکا شراوت کا کہنا تھا کہ میں جہاں بھی گئی، مجھے سب ویسا ہی ملا، وہی پیار اور وہی عزت ملی۔

واضح رہے کہ ملیکا شراوت نے 2000 میں بالی وڈ میں قدم رکھنے سے پہلے کرن سنگھ گل نامی شخص سے پہلی شادی کی تھی جو زیادہ عرصے چل نہیں سکی۔ اس کےبعد وہ اپنے قریبی دوست اور فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس سے کئی برسوں سے تعلق میں تھیں۔

2016 میں بھارتی میڈیا پر خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ملیکا شراوت نے طویل عرصہ محبت کے بعد فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس سے دوسری شادی کرلی ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات