ملائکہ اروڑہ کی زندگی میں تیسرے شخص نے انٹری دے دی؟
بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ ملائکہ اروڑہ کی مخفی پوسٹ کے بعد مسٹری مین کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین میں چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئیں ۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک نامعلوم شخص کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے خوشگوار موڈ میں مقامی ہوٹل سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اے آر رحمان میرے والد کی طرح ہیں، افیئر کی خبروں پر موہنی ڈے کا ویڈیو بیان
ویڈیو میں ان کے ساتھ ان کی بہن امریتا اروڑہ بھی دکھائی دے رہی ہیں، تاہم ملائکہ اروڑہ کی مذکورہ مسٹری مین کے ساتھ قربتیں دیکھ کر صارفین تجسس کا شکار ہو گئے اور مختلف ویڈیوز پر تبصرہ کر رہے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے؟
ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک ایسے وقت میں منظرعام پر آئی ہے جب ملائکہ اروڑہ اور اداکارارجن کپور کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا نے 2017ء میں بالی ووڈ اداکار اور سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے طلاق لینے کے بعد 2018ء میں ارجن کپور کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کی تھی۔
اپنے تعلق کی خبر دونوں نے 2019ء میں انسٹا گرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی تھی۔ اس جوڑی کو کئی تقریبات اور ڈنر پارٹیز میں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا تھا۔
Comments are closed on this story.