ریحام خان نے ہانیہ عامر کو شادی کے خلاف مشورہ کیوں دیا؟ وضاحت کردی
ریحام خان ایک مشہور صحافی ہیں۔ انہوں نے فلم ”جانان“ کو پروڈیوس کیا تھا، یہ وہی فلم ہے جس نے ہانیہ عامر کو انڈسٹری میں متعارف کرایا تھا ۔اب ہانیہ عامر ایک بڑا نام بن چکی ہیں۔ دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
ریحام نے حال ہی میں ہانیہ کو شادی کے بارے میں مشورہ دیا تھا اور اب انہوں نے اس مشورے کے پیچھے چھپی وجوہات بتا دی ہیں۔
بھارتی گلوکار پاکستانی فنکاروں سے بہتر ہیں، چاہت فتح علی خان نے دل کی بات کہہ دی
ریحام خان نے شیئر کیا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ تمام لڑکیوں کو اپنی شادیوں میں جلدی نہں کرنی چاہیے اور اپنے کیریئر پر توجہ دینی چاہیے۔ پہلے اپنے آپ کو بطور کریئر مضبوط بنائیں پھر اگر آپ چاہیں تو شادی کر لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پر 20 اور 30 کی دہائی میں حیاتیاتی دباؤ ہوتا ہے جو سمجھ میں آتا ہے لیکن مالی استحکام بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشورہ وہ اپنی بیٹیوں کو بھی دیں گی۔
Comments are closed on this story.