Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ سے اغوا بچہ بارہویں روز بھی بازیاب نہ ہوسکا، پہیہ جام ہڑتال جاری

ملتانی محلے سے اسکول جاتے ہوئے نامامعلوم افراد نے محمد مصور کو اغوا کرلیا تھا
شائع 26 نومبر 2024 01:19pm

کوئٹہ سے اغوا ہونے والا دس سالہ بچہ محمد مصور بارہویں روز بھی بازیاب نہ ہوسکا۔ لواحقین اور دھرنا کیمٹی مسلسل احتجاج کررہی ہے۔

کوئٹہ کے علاقے ملتانی محلے سے اسکول جاتے ہوئے نامامعلوم افراد نے محمد مصور کو اغوا کرلیا تھا عدم بازیابی کے خلاف کوئٹہ کا یونٹی چوک مسلسل بارہویں روز بھی بند ہے اور اطراف کی سڑکوں سے گزرنا محال ہوچکا۔

وزیر اعلی بلوچستان نے بھی معاملے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بچے کو باحفاظت بازیاب کرانا اولین ترجیع ہے۔

دوسری جانب مغوی کی عدم بازیابی کی خلاف کوئٹہ میں شٹرڈاون اور قومی شاہرات پر پہیہ جام ہڑتال بھی جاری ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ مغوی محمد مصور کی باحفاظت بازیابی حکومتی ذمہ داری ہے، لواحقین کی داد رسی نہ کی گئی تو احتجاج کوئٹہ سے نکل کر صوبے کے دیگر اضلاع تک پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

پاکستان

بلوچستان