Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

میتھی کی کڑواہٹ دور کرنے کے لیے ان ٹوٹکوں پر عمل کریں

سردی کے موسم میں میتھی کے پراٹھے اور سبزیاں شوق سے کھائی جاتی ہیں
شائع 26 نومبر 2024 12:21pm

سردی کے موسم میں میتھی کے پراٹھے اور سبزیاں شوق سے کھائی جاتی ہیں لیکن میتھی کے پتوں کا ذائقہ تھوڑا کڑوا ہوتا ہے۔ اس کڑواہٹ کو کچھ آسان طریقوں سے دور کیا جاسکتا ہے۔

ہری سبزیاں کھانےمیں فائدہ مند تو ہوتی ہی ہیں لیکن اس کے انتخاب کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ آسانی سے اور جلدی تیار ہوجاتی ہیں۔ انہی سبزیوں میں میتھی بھی شامل ہے۔

سردیوں سے پہلے یہ 6 غذائیں کھانا شروع کردیں

میتھی کا ذائقہ یوں توبہت اچھا ہوتا ہے اسے پکانے کے کئی طریقے ہیں۔ لیکن اسکے ذائقے میں کبھی کبھار کڑواہٹ محسوس ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ اسے کھانا پسند نہیں کرتے ہیں۔

اگر آپ کو میتھی پسند ہے تو اس کی کڑواہٹ کو دور کرنا کوئی مشکل نہیں ہے۔

نمکین پانی سے دھو لیا جائے

تازہ میتھی کے پتوں سے تیار کی گئی کسی بھی ڈش میں اس کی کڑواہٹ ایک مسئلہ بن سکتی ہے۔ اس کڑواہٹ کو دور کرنے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ اسے ہلکے نمکین پانی میں ملا دیا جائے۔

ابلتے پانی میں ڈال دیں

میتھی سے بنے پراٹھوں کو سفید مکھن کے ساتھ کھایا جائے تو اس کا ذائقہ شاندار ہوتا ہے۔ لیکن کڑوی میتھی اس کے ذائقے کو خراب کردیتی ہے۔ ایسی صورت میں ابلتے پانی میں تھوڑا سا لیموں کا رس نچوڑ لیں، پھر اس میں میتھی ڈال کر 2 سے 4 منٹ بعد چھان لیں اور اس پر ٹھنڈا پانی ڈال دیں۔ لیموں کی کھٹاس میتھی کی کڑواہٹ کو دور کرنے کے لیے موثرہے۔

درست طریقے سے کاٹا جائے

میتھی کو کاٹنے کا صحیح طریقہ بھی معلوم ہونا چاہیے کیونکہ اگر اسے صحیح طریقے سے نہ کاٹا جائے تواس کی کڑواہٹ بڑھ سکتی ہے۔ اگر آپ پتوں کے ساتھ اس کے ڈنٹھل کو بھی کاٹ لیں گی تو ڈنٹھل کی کڑواہٹ سبزی میں مل سکتی ہے۔ ایسی صورت میں میتھی کو توڑتے وقت صرف اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ نے صرف اسکے پتے ہی توڑے ہیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle