Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹھ پیچھےبرائی کی وجہ سے اداکاروں سے گھلنا ملنا چھوڑ دیا، اسد صدیقی

یہاں لوگوں کومیرٹ نہیں رنگت یا دوست ہونے کی بنا پر کاسٹ کیا جاتا ہے
شائع 26 نومبر 2024 11:22am

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ممتاز اداکاراسد صدیقی کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں ایک دوسرے کے سامنے میٹھے بول بولنے والے پیٹھ پیچھے برائی کرتے ہیں۔

اسد صدیقی حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستان انڈسٹری کو درپیش مسائل پر اپنے خیالات کھل کر بیان کیے۔

نادیہ خان اور والد پاکستان کی حالیہ صورتحال سے مایوس اور پریشان

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے اکثرلوگ منافقت کی روش اپنائے ہوئے ہے وہ ایک دوسرے کے سامنے میٹھا میٹھا بولتے ہیں، جبکہ پیٹھ پیچھے برائی کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے انڈسٹری کے لوگوں سے ملنا جلنا چھوڑ دیا ہے۔

اسد نے شوبز میں غلط کاسٹنگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں اکثر لوگوں کو میرٹ کے بجائے ان کی رنگت یا دوست ہونے کی بنا پر کاسٹ کیا جاتا ہے۔ یہ خامی اسکرین پر بھی واضح نظر آتی ہے۔

انہوں نے انڈسٹری میں بہتری کے لیے کچھ تجاویز بھی دیں ۔ اسد صدیقی نے کہا کہ آڈیشن کے عمل کا متعاردٓف کر کے انڈسٹری میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے خود بھی مستقبل میں پروڈکشن کی فیلڈ میں آنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

یاد رہے کہ اسد صدیقی پاکستان زوبز کاایک بڑانام عدنان صدیقی کے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ زارا نور عباس ،بھی فنکارانہ گھرانے سے ہیں۔ وہ باری انصاری کی بھانجی اور اسما عباس کی بیٹی ہیں۔ زارا خود بھی ایک کامیاب اداکارہ ہیں اور عدنان صدیقی بھی اپنی محنت اور فن سے لگن کی بدولت اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات