Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

آوارہ بیل نے 15 افراد زخمی کر دیے، آنکھوں سے خون تک نکال دیا، ویڈیو وائرل ہوگئی

بیل نے میونسپل کونسل کی گاڑی کو بھی چکمہ دے دیا
شائع 26 نومبر 2024 10:59am

بھارت کی ریاست اترپردیش میں سڑک پرآوارہ گھومنے والی بیل نے راہ گیروں کو دن میں تارے دکھا دیے۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جلال آباد شہر میں ایک آوارہ بیل نے سڑک پر کئی لوگوں کی دوڑیں لگوا دیں اورجو اس کے سامنے آیا اسے سینگوں سے مارا۔

’چِل گائے‘ کے تخلیق کار چِل نہ رہ سکے، کرپٹو کی دنیا میں اپنے آرٹ کے استعمال پر برہم

بیل نے سڑک پر موجود ایک شخص کو کئی بار سینگوں سے مارمار کراس کی آنکھوں سے خون نکال دیا۔

بیل نے اسی پراکتفا نہیں کیا اس نے اپنا سفر جاری رکھا اورآگے بڑھتے ہوئے دیگر 15 افراد کو بھی زخمی کیا، اس دوران لوگوں کی بھاگ دور سے سڑک پر افراتفری بھی مچی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک گھنٹے کی افراتفری مچانے کے بعد میونسپل کونسل کے عملے نے بیل کو پکڑنے کے لیے کوششیں شروع کیں تاہم بیل میونسپل کونسل کی گاڑی کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 3 گھنٹے تک جاری کوششوں کے بعد بالآخر اسے پکڑلیا گیا۔

world

lifestyle