Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 98 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
شائع 26 نومبر 2024 10:20am

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان ہے، 100 انڈیکس 98 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے 100 انڈیکس 97 ہزار 500 کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 98 ہزار سے زیادہ پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

PSX

stock market

pakistan stock exchange

Pakistan Stock Exchange (PSX)