Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

تمنا بھاٹیہ جلد شادی کرنے جارہی ہیں ، دولہا کون؟

ان کے مداح انہیں نیشنل کرش کے نام سے پکارتے ہیں
شائع 26 نومبر 2024 08:54am

ساوتھ کی سپر اسٹار اداکارہ تمنا بھاٹیہ بالی ووڈ میں تیزی سے شہرت کی بلندیوں کو چھورہی ہیں۔ باہوبلی، جیلر اور استری2 جیسی فلموں کا حصہ رہنے والی تمنا بھاٹیہ کو ان کے مداح نیشنل کرش کے نام سے پکارتے ہیں۔ آج کل وہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں ان ہیں۔ تمنا بھاٹیہ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ جلد شادی کرنے جا رہی ہیں۔

تمنا بھاٹیہ اور بالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار وجے ورما کے تعلقات کے ان دنوں چر چے ہورہے ہیں۔ اور انکی ایک ساتھ کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے متعلق ان کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ دونوں بہت جلد 2025 میں شادی کرنے جارہے ہیں۔

جوہی چاولہ کی بیٹی کون ہے ، راتوں رات بھارتیوں کا کرش کیسے بنی؟

جب تمنا بھاٹیہ سے ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ادا کارہ نے جواب دیا کہ میں اس وقت زندگی سے بہت خوش ہوں ہوسکتا ہے میں شادی بھی کرلوں۔ کیوں نہیں ؟

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ، میرے لیے شادی اور کیریئر کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں بہت پرجوش لڑ کی ہوں اور میرا شادی کے بعد بھی فلموں میں کام کو جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔

تمنا بھاٹیہ کی اجے ورما سے پہلی ملاقات سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”لسٹ اسٹوریز2“ کے سیٹ پر ملاقات ہوئی تھی۔ تمنا بھاتیہ سے جب ان کے اور اجے ورما کے ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے سے متعلق سوال پوچھاگیا تو ان کا جواب تھا کہ کیوں نہیں اگر کوئی اچھا اسکرپٹ ہوا تو ہم دونوں کو ایک ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔

ایک رپورٹ کے مطابق دونوں نےسال 2025 میں شادی کے لیے ابتدائی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور وہ اپنے لیے ممبئی میں گھر تلاش کر رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک دونوں جانب سے اس معاملے پر کھل کر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات