پی ٹی آئی احتجاج: سڑکوں کی بندش سے مویشی ہلاک، انڈوں اور سبزیوں کی سپلائی معطل
صوبائی سرحدوں پر مال بردار گاڑیوں کی کئی کلومیٹر لمبی قطاریں، شہروں میں سبزیاں اور گوشت مہنگا کردیا گیا
راستوں کی بندش سے سندھ اور پنجاب کی سرحد پر گاڑیوں کی کئی کلومیٹر قطاریں لگ گئی ہیں اور گاڑیوں میں لدا مال خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کمالیہ سے روزانہ چالیس لاکھ انڈوں کی سپلائی رک گئی ہے جبکہ دو روز سے پھنسی گاڑیوں میں دس مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں اجناس، سبزیوں اور پھلوں کی رسد بند ہے، جس سے سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔
ٹماٹر کی ٹرپل اور پیاز کی ڈبل سنچری ہوچکی ہے۔ لاہور میں مرغی کے گوشت کی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک ختم ہونے کا خدشہ ہے۔
24th November PTI March
مقبول ترین
Comments are closed on this story.