Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

’چِل گائے‘ کے تخلیق کار چِل نہ رہ سکے، کرپٹو کی دنیا میں اپنے آرٹ کے استعمال پر برہم

'چِل گائے' میم نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا، آرٹسٹ فلپ بینکس نے کاپی رائٹ نافذ کرنے کا اعلان کردیا
شائع 25 نومبر 2024 04:30pm
بشکریہ گوگل
بشکریہ گوگل

انٹرنیٹ پر ایک انوکھا اور مزاحیہ میم جسے ’چِل گائے‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، آج کل سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہ ایک بھورے رنگ کے کتے کی کارٹونک تصویر ہے جو خاکی سویٹر، نیلی جینز اور سرخ جوتے پہنے ہوئے ہے۔ اس کا چہرہ پرسکون مسکراہٹ لیے ہوئے ہے اور اس کے پنجے جیب میں بڑے آرام سے رکھے گئے ہیں۔

’چِل گائے‘ کیا ہے؟

’چِل گائے‘ دراصل ایک میم ہے جسے ’مائی کریکٹر‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ کارٹون پہلی بار 4 اکتوبر 2023 کو فلپ بینکس نے شیئر کیا تھا۔ اس کے ساتھ فلپ نے لکھا، ’یہ میرا نیا کردار ہے۔ اس کا پورا کانسپٹ یہ ہے کہ وہ ایسا بندہ ہے جو بالکل فکرمند نہیں ہوتا۔‘

یہ میم ایک پر سکون اور خوش مزاج شخصیت کی نمائندگی کرتا ہے جو ہر پریشانی کو آسانی سے سنبھال لیتا ہے۔ اس کی مثبت سوچ اور ہلکا پھلکا مزاج لوگوں کو سکون کا احساس دلاتا ہے۔

یہ میم اتنا مقبول ہوا کہ ہر طرف اس کی ویڈیوز اور تصاویر گردش کر رہی ہیں۔ اس کا اثر اتنا بڑھا کہ ایک کرپٹو ٹوکن CHILLGUY جس پر اسی کردار کا لوگو ہے اس کی مارکیٹ ویلیو 405 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی۔ یہاں تک کہ اس میم کو مشہور برانڈز جیسے Sprite Europe ،March Madness اور NFL on CBS نے بھی اپنی مارکیٹنگ میں استعمال کیا۔

اس کردار کے تخلیق کار فلپ بینکس نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اپنی تخلیق کو کرپٹو پروجیکٹس میں استعمال کرنے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا: ”چِل گائے کاپی رائٹڈ ہے اور میں تمام غیر قانونی استعمال کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔“

social media

internet

Crypto currency

meme