Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

پی ٹی آئی احتجاج سے گرفتار درجنوں کارکنان کی رہائی کا حکم

پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں کار کنان کو گرفتار کیا تھا
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2024 08:04pm

ساہیوال سے گرفتار پی ٹی آئی کے 142 کارکنوں کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیدیا، پاکپتن سے بھی گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار 16کارکنوں کی رہائی کیلئے سول عدالت نے حکم جاری کردیا۔

ساہیوال سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ ڈسچارج کر دیا ۔

پاکپتن میں گزشتہ روز سے پی ٹی آئی کار کنان کی پکڑ دھکڑ کے بعد عدالت نے کار کنان کی رہائی کے آرڈر جاری کردیئے۔

پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔ پاکپتن سے اسلام آباد روانہ ہوئے کارکنان اور مقامی قیادت کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں، سِول جج شاہد ندیم نے عدالتی فیصلہ جاری کردیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے معاملہ پر گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تھانہ دھمیال پولیس نے ملزمان کے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، جس پر عدالت نے 14ملزمان کو 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس تحویل میں دیدیا۔

گرفتارملزمان کوانسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو پیش کیا گیا تھا، 27ملزمان کو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا گیا۔

ملزمان کوگزشتہ شب پتھراؤ، حملے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا ، ملزمان کے خلاف تھانہ دھمیال اور صادق آباد میں دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)