Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی گلوکار پاکستانی فنکاروں سے بہتر ہیں، چاہت فتح علی خان نے دل کی بات کہہ دی

انہوں نے سیاست میں حصہ لے کرالیکشن لڑنے کی بھی کوشش کی
شائع 25 نومبر 2024 03:41pm

چاہت فتح علی خان ایک ایسا ٹرینڈ ہے جو اپنے عجیب و غریب میوزک ریمیکس کے مشہور ہونے کے بعد پوری دنیا میں پہچانا جانے لگا۔

”بدو بدی“ کا ان کے ریمیک کا اس وقت شہر میں چرچا تھا جب اسےملک کے بہت سے گلوکاروں کے گانوں سے زیادہ ویوز ملے۔ وہ کئی شوز میں بھی نظر آ چکے ہیں اور انٹرویو بھی دے چکے ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے سیاست میں حصہ لے کرالیکشن لڑنے کی بھی کوشش کی۔

نوجوان غیراخلاقی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ اسے وائرل کریں، چاہت فتح علی خان

چاہت فتح علی خان پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت سے بھی کافی دادوتحسین وصول کر چکے ہیں۔ انہیں کئی سلیبریٹیز کی کی جانب سے کافی ردعمل ملا ہے۔ بہت سے پاکستانیوں جیسے شفقت امانت علی اور بشریٰ انصاری نے ان کے ریمیک کے انداز پر تنقید کی ہے جبکہ بہت سے ہندوستانی آرٹسٹ جیسے کرن جوہر اور کرن اوجلا نے ان کے ٹیلنٹ کو پہچانا۔

پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کا موازنہ کرتےہوئے چاہت فتح علی خان نے اپنے دل کی بات کہہ ڈالی اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستانی گلوکار مجھ سے کیوں جلتے ہیں کیونکہ وہ مجھے نیچا سمجھتے ہیں جب کہ ہندوستانی مشہور شخصیات نے میری صلاحیتوں کو سراہا ہے اوروہ میرے ٹیلنٹ کو مانتے بھی ہیں۔

lifestyle

شخصیات