جوہی چاولہ کی بیٹی کون ہے ، راتوں رات بھارتیوں کا کرش کیسے بنی؟
بالی ووڈ کی مشہور اور حسین اداکارہ جوہی چاولہ کی بیٹی جانہوی مہتا کی جھلک نے سب کوحیرت میں ڈال دیا ہے۔ وہ جدہ میں منعقدہ آئی پی ایل آکشن 2024 کے دوران کولکتہ نائٹ رائڈرز کے کھلاڑیوں کے ہمراہ نظر آئیں اور راتوں رات انہیں سوشل میڈیا پر ”کرش“ کا ٹائٹل مل گیا۔
یہ ایونٹ جدہ میں ہورہا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ہرطرف شورمچ گیا اور مداح یہ جانے کے لیے بے چین تھے کی یہ لڑکی کون ھے؟
کولکتہ نائٹ رائڈرز کی مالک اور مشہور اداکارہ جوہی چاولہ کی بیٹی جانہوی مہتا دراصل ایک مرتبہ پھر اپنی والدہ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
جانہوی مہتا جوہی چاولہ اورجے مہتا کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے اوران کا انسٹاگرام پیج بھی پبلک ہے لیکن وہ اس پر زیادہ پوسٹنگ نہیں کرتی ہیں۔
سال 2022 میں شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان اورا نکی بیٹی سہانا خان انڈین پریمیر لیگ آئی اپی ایل کی آکشن سریمینی میں اپنے والد کو رپریزنٹ کررہے تھے۔ اسی طرح جانہوی مہتا بھی اپنی والدہ کو رپریزینٹ کر رہی تھی۔
اس موقع پر جوہی چاولہ نے انہیں اپنا مستقبل نہیں بلکہ حال قرار دیا تھا۔ اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وقت تیزی سے بدل گیاہے ایک زمانہ تھا جب ہم میدان میں ہوتے تھے اور بچے گھرمیں بیٹھ کر ہمیں دیکھتے تھے مگر آج منظر تبدیل ہوچکا ہے اوراب میری بیٹی میدان میں ہوتی ہے اور میں گھر پر۔
جوہی چاولہ نے اس پر خوشی محسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ بہت اچھا لگتا ہے اور میں اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں اور یہی جذبات آریان اورسہاناکے لیے بھی رکھتی ہوں۔
Comments are closed on this story.