طلاق کی افواہوں کے درمیان ابھیشیک کا ایشوریا کے نام خصوصی پیغام
علیحدگی کی افواہوں کے درمیان، ابھیشیک بچن نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا اور اپنی بیٹی آرادھیا کی دیکھ بھال کرنے پر ایشوریا رائے سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت محسوس کرتے ہیں کہ جب وہ کام پر مصروف ہوتے ہیں تو ایشوریا رائے کی وجہ سے وہ پرسکون ہوتے ہیں جو ان کی غیر موجودگی میں آرادھیا کی دیکھ بھال کے لیے ہر وقت موجود ہوتی ہے۔
سی آئی ڈی کب نشر ہوگا؟ نئے سیزن کی شوٹنگ شروع
ابھیشیک بچن کی تازہ ترین فلم آئی وانٹ ٹو ٹاک کو ناقدین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی ملی ہے، جو اسے اداکار کے لیے ایک اہم واپسی کے طور پر سراہ رہے ہیں۔ یہ فلم ایک بیمار باپ اور اس کی بیٹی کے ساتھ اس کے پیچیدہ تعلقات کی کہانی کےگرد گھومتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ ایشوریا رائےکی تعریف کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا اور کہا،میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے باہر جا کر فلمیں بنانے کا موقع ملتا ہے۔ کیونکہ میں جانتا ہوں کہ ایشوریا گھر میں آرادھیا کے ساتھ ہیں اور میں ان کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انٹرویو میں انہوں نے ماؤں کے لیے گہرے احترام کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف کیا۔ ابھیشیک نے شیئر کیا کہ انہوں نے ان کی والدہ جیا بچن کی قربانیوں کی بدولت بچپن میں کبھی تنہا محسوس نہیں کیا۔ میری والدہ نے میری پیدائش کے وقت اداکاری کرنا چھوڑ دی کیونکہ وہ بچوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی تھیں۔ ہم نے کبھی بھی والد کے آس پاس نہ ہونے کا خلا محسوس نہیں کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ کام کے بعد دن کے اختتام پر، وہ رات کو گھر آتے تھے۔
یاد رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریا 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور 2011 میں ان کی بیٹی آرادھیا کی پیدائش ہوئی۔ ایشوریا نے بیٹی کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا سے چار سال کنارہ کشی اختیار کی اور 2015 میں فلم ’جذبہ‘ کے ذریعے واپسی کی۔
دوسری جانب ابھیشیک اپنی آنے والی فلموں ’بی ہیپی‘، ’ہاؤس فل 5‘ اور ’کنگ‘ کی ریلیز کی تیاری میں مصروف ہیں۔