فی فلم پانچ کروڑ معاوضے والی بات غلط ہے، راجکمار راؤ
برسوں کی محنت کے بعد راج کمار راؤ کو بالی ووڈ میں اپنا کریڈٹ مل رہا ہے۔ انہوں نے 2024 میں استری2 کے ساتھ ایک بلاک بسٹر کامیابی حاصل کی۔ لیکن کیا اس کامیابی سے اداکار کے معاوضے میں متاثر کن اضافہ ہوا ہے؟
بھارتی اداکار راج کمار راؤ نے ان اطلاعات پر کہ کیا وہ اسٹری 2 کی زبردست کامیابی کے بعد 5 کروڑ روپے وصول کر رہے ہیں جواب دیا کہ وہ اتنے بیوقوف نہیں کہ اپنے پروڈیوسرز پر مالی بوجھ بڑھائیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ پیسہ تو ایک بائی پراڈکٹ (ضمنی فائدہ) ہوتا ہے۔
’پشپا 2‘ کے ہیرو نے کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر حیران ہوجائیں گے
یاد رہے کہ 40 سالہ راجکمار اور شردھا کپور کی فلم بلاک بسٹر فلم استری ٹو اس سال اگست میں ریلیز ہوئی تھی جس نے بطور ہندی فلم بھارت میں کمائی کے تمام ریکارڈز توڑ دیے تھے اور 874 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راجکمار راؤ کا کہنا تھا کہ ایک بڑی بلاک بسٹر فلم کا حصہ ہونے پر میں بطور اداکار تبدیل نہیں ہوا۔ پیسہ میرے جذبے اور جنون کا ایک ضمنی حصہ ہے لیکن میں ساری زندگی کام کرنا چاہتا ہوں اس لیے میں ایسے کرداروں کی تلاش میں رہتا ہوں جو مجھے حیران کر دیں، مجھے پرجوش کریں، چیلنج کریں اور مجھے آگے بڑھنے میں مدد دیں۔
وریں اثنا ایک اطلاع کے مطابق راجکمار نے اس فلم میں کام کے چھ کروڑ روپے وصول کیے جبکہ شردھا کپور کو پانچ کروڑ ملے تھے۔
اس سے قبل یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں بہت مالدار ہوں، تو ایمانداری کی بات یہ ہے کہ اتنا پیسہ میرے پاس ہے نہیں جتنا لوگوں کو لگتا ہے کہ ’یہ تو بھائی سو کروڑ والا ہے۔‘
انکا کہنا تھا کہ ’بھائی ای ایم آئی چل رہی ہے، مطلب گھر قسطوں پر لیا۔ اسکی اچھی خاصی رقم جاتی ہے۔ البتہ ایسا بھی نہیں کہ میرے پاس کچھ نہیں۔‘
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے راجکمار راؤ کا کہنا تھا کہ یہ نہیں کہ دل چاہا تو شو روم گئے اور اشارے سے پوچھا، ’یہ کتنے کی ہے‘ اور جواب ملا ’وہ والی، سر چھ کروڑ کی‘، تو ہم نے کہا ’دے دیں‘، ایسا نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.