پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 99 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 99 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے منفی آغاز کے بعد تیزی دیکھی جارہی ہے۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس میں 99 ہزار کی سطح بحال ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کے دوران 100 انڈیکس میں ایک وقت میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 99 ہزار 632 بنائی، جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 469 پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 978 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بازار میں 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے 35 ارب 16 کروڑ روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے رہی۔
Comments are closed on this story.