Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

عبدالرزاق نے اسٹیج رقاصہ دیدار کے ساتھ اپنی محبت پر خاموشی توڑدی

دیدار نے انکشاف کیا تھا کہ عبدالرزاق نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی
شائع 25 نومبر 2024 08:47am

عبدالرزاق پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان ہیں، جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر ٹیم کی نمائندگی کی۔ عبدالرزاق نے 1996 میں زمبابوے کے خلاف ڈیبیو کیا۔ وہ آئی سی سی ورلڈ کپ T20 2009 کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔ کھلاڑی نے 265 ون ڈے اور 46 ٹیسٹ میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

عبدالرزاق نےحال ہی میں، کھیل سے متعلق ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے فلم اور تھیٹر کی اداکارہ دیدار سے اپنی محبت کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اپنی زندگی میں خوشیاں دوبارہ تلاش کریں، مدیحہ افتخار کا طلاق یافتہ عورتوں کومشورہ

اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا،ہمارے درمیان بہت اچھی دوستی اور ہمدردی کا تعلق بن چکاتھا۔ یہاں تک کہ ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن میں نے اسے فیصلہ کرنے کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا۔ میں جانتا تھا کہ فیصلہ آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دراصل، میں چاہتا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری اور تھیٹر ڈانس چھوڑ دے۔ وہ جانتی تھی کہ اس کا فلمی دنیا سے وابستہ ہونا میرے گھر والوں کو قبول نہیں، لیکن وہ اپنا کیریئر اور فلم انڈسٹری نہیں چھوڑ سکتی تھی ۔ پھر میں نے اس سے کہا کہ میرے لیے اس پیشے کے ساتھ آپ کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا مشکل ہوگا کیونکہ ہم ایک قدامت پسند پس منظر سے ہیں۔ لہذا ہم نے اس رشتے کو توڑ دیا کیونکہ وہ میڈیا کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں تھی۔

سابق کرکٹر نے تسلیم کیا کہ محبت ہمیشہ ایک پاکیزہ اور سچا احساس ہوتا ہے۔

دوسری جانب دیدار نے عبدالرزاق کے ساتھ اپنی منگنی کے بارے میں بھی بتایا اورانکشاف کیا کہ عبدالرزاق نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی لیکن اس کے ساتھ ایک شرط بھی رکھی تھی۔ ان کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں ہوئے لیکن وہ عبدالرزاق کی آج بھی بے حد عزت کرتی ہیں۔

sports

lifestyle

شخصیات