Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

فلپائن میں بھیانک آتشزدگی، درجنوں مکانات خاکستر، ہزاروں افراد بے گھر

منیلا کے علاقے ٹونڈو میں آگ پر قابو پانے میں فائر فائٹرز کو تنگ گلیوں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا
شائع 24 نومبر 2024 09:32pm

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی ایک جھونپڑ پٹی میں آگ لگنے سے ہزاروں افراد کو فوری طور پر منتقل ہونا پڑا۔ آگ نے درجنوں کچے مکانات کو خاکستر میں تبدیل کردیا۔ چند افراد جھلس گئے تاہم کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ٹونڈو نامی علاقے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہے۔ تنگ اور دشوار گزار گلیوں کے باعث فائر فائٹرز کو متاثرہ مکانات تک پہنچنے میں شدید دشواری محسوس ہو رہی ہے۔ کئی فائر فائٹرز جھلس گئے۔

درجنوں کچے مکانات مکمل خاکستر ہوگئے جبکہ 600 سے زائد گھرانوں کو قریب ہی قائم کیے جانے والے ریلیف کیمپ میں منتقل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ درجنوں مکانات مکمل تباہ ہوگئے اور لوگوں کا سارا سامان جل گیا۔

منیلا پبلک انفارمیشن آفس کے مطابق آگ پر قابو پانے کے حوالے سے غیر معمولی کوششیں کی گئیں۔ شہر بھر سے فائر انجن طلب کیے گئے۔ فائرنٹرز کی نفری بھی بڑھائی جاتی رہی تاکہ زیادہ سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جلد از جلد نکالا جاسکے۔

MANILA FIRE

MANY HOUSE DESTROYED

600 FAMILIES SHIFTED