لاکھوں کے جعلی نوٹ پائے جانے پر نیشنل بینک کی برانچ سیل
سنگین کوتاہی کیلئے بینک پر 20 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ بھی عائد
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی حافظ آباد برانچ کو 20 لاکھ روپے مالیت کے 500 روپے والے جعلی کرنسی نوٹ پائے جانے پرسیل کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک پر اس سنگین کوتاہی کیلئے 20 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جعلی کرنسی نجی بینک کے ذریعے نیشنل بینک کی برانچ میں جمع کرائی گئی، جس سے بینکنگ کی نگرانی کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
جعلی کرنسی کی اصلیت کا پتہ لگانے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں۔ کیس میں متعدد اداروں کی شمولیت کے باعث پیچیدگیاں پیدا ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے تفتیش میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
State Bank Of pakistan
national bank of pakistan
Fake Currency
مقبول ترین
Comments are closed on this story.