Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

امارات میں مغوی اسرائیلی ربی کی لاش برآمد، 3 مشتبہ افراد گرفتار

اسرائیلی حکومت نے اسے یہودیت مخالف نفرت کا نتیجہ قرار دے دیا
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2024 09:26am

متحدہ عرب امارات میں جمعرات کو مبینہ طور پر اغوا کیے جانے والے یہودی ربی (مذہبی پیشوا) کی لاش مل گئی۔ اس کا تعلق اسرائیل سے تھا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہودی ربی کے قتل کے الزام میں 3 مشتبہ افرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے دعوٰی کیا کہ زوی کوگن کو یہودیوں سے منافرت (اینٹی سیمیٹزم) کی بنیاد پر اغوا کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

اسرائیلی مولدوون ربی تین دن قبل لاپتا ہوگیا تھا۔ یہ ربی متحدہ عرب امارات میں آرتھوڈوکس یہودی گروپ چیبیڈ سے وابستہ تھا اور حلال گوشت فروخت کرنے والی رِمان مارکیٹ چلاتا تھا۔

اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اس واقعے کے حقیقی ذمہ داروں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچائے گی۔

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے زوی کوگن کی لاش کا سراغ لگانے اور اسرائیلی حکومت کو مطلع کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے نے اتوار کی صبح زوی کوگن کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ اسرائیل کا باشندہ ہے اور حوالے کے طور پر صرف یہ بتایا گیا کہ وہ مولدوون ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ 28 سالہ ربی کی لاش کہاں ملی۔

اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ آج کل یو اے کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جو اسرائیلی باشندے وہاں ہیں وہ اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محفوظ مقامات پر رہنے کو ترجیح دیں۔

BINYAMIN NETANYAHU

BODY FOUND

ZVI KOGAN

ABDUCTED RABBI

ISRAEL REACTS

PRESIDENT ISAAC HERZOG