’پی ٹی آئی رہنما دھرنے سے جان چھڑانے کیلئے خود گرفتاریاں دے رہے ہیں‘
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تمام راستے کھلے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی رہنما رضاکارانہ گرفتاریاں دے رہے ہیں۔
عظاء تارڑ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سارے لوگ نہیں چاہتے کہ بانی باہر آئے، ہم کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پی ٹی آئی صرف اور صرف این آراو چاہتی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں شہر گھوم کر آیا ہوں، شہر میں فیملیز پارکس میں گھوم رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن وامان قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اسلام آباد میں راستے بند ہونے کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔
پی ٹی آئی احتجاج ناکام قرار
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو ناکام قرار دے دیا ہے۔
طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج یا یلغار سے کسی قیدی کو رہا نہیں کرایا جاسکتا، پی ٹی آئی والے ملک میں فتنہ فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی کا ناٹک آج ختم ہو جائے گا، احسن اقبال
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ملکی سیاست انتشاریوں کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے دھرنے سے جان چھڑانے کے لیے خود گرفتاریاں دی ہیں۔
Comments are closed on this story.