Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

لاہور: پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، متعدد کارکنان زیر حراست

پولیس نے حافظ ذیشان اور دیگر کارکنوں کو گرفتار کرلیا
شائع 24 نومبر 2024 02:32pm

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے معاملے پر لاہور لٹن روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہوا، جس کے بعد متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا گیا، اس سلسلے مختلف شہروں سے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور لٹن روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہوا ہے، پولیس نے متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا، پولیس نے حافظ ذیشان اور دیگر کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، پی ٹی آئی کے راہنماء ندیم عباس بارا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ لاہور پی ٹی آئی احتجاج میں بہت کم کارکن موجود تھے۔

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Protest Call

PTI March Call

24th November PTI March

clash with police