Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

واٹس ایپ کے وائس میسیج اب تحریری طور پر ملیں گے

فی الحال یورپی زبانوں کے علاوہ ٹرکش اور عربی کے آپشن ملیں گے، ہندی اور اردو بعد میں شامل ہوں گی۔
شائع 23 نومبر 2024 10:26pm

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے درمیان مسابقت غیر معمولی تیزی سے شدت اختیار کر رہی ہے۔ فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ ایپس کو زیادہ سے زیادہ باسہولت بنانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

واٹس ایپ نے اب ایک ایسا فیچر اپنے سوفٹ ویئر میں ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی ہے جس کی مدد سے وائس میسیج ٹرانسکرپٹ کی شکل میں بھی دستیاب ہوگا۔

ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ میں واٹس ایپ نے اب ایک ایسا قدم اٹھانے کی تیار کرلی ہے جو اُسے انسٹا گرام سے آگے بڑھنے کا بھرپور موقع فراہم کرے گا۔ واٹس ایپ میں وائس میسیج کا ٹرانسکرپٹ بھی فراہم کرے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

واٹس ایپ میں نیا سوفٹ ویئر ڈالا جارہا ہے جو کسی بھی وائس میسیج کو پڑھنے کے خواہش مندوں کو ٹیکس میسیج فراہم کرے گا۔ آن ڈیوائس ٹرانسکرپشن پرائیویسی بھی یقینی بنائے گا۔ واٹس ایپ اور کوئی بھی تھرڈ پارٹی میسیج کے مواد تک رسائی کی حامل نہیں ہوگی۔

اینڈرائیڈ اسمارٹ فون یوزرز ابتدائی مرحلے میں انگریزی، پرتگالی، اسپینش اور رشین زبان کے ٹرانسکرپشن حاصل کرسکیں گے۔ iOS 16 کے یوزرز کو فرینچ، جرمن، اٹالین، جاپانیز، کورین، ٹرکش، چائنیز اور عربی کے آپشن دستیاب ہوں گے۔ iOS 17 کے یوزرز کو بعد میں ڈینش، فِنش، ہیبریو، مالے، نارویجین، ڈچ، سوئیڈش اور تھائی کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

اردو کا فیچر سپورٹیڈ نہیں ہے۔ فی الحال یہ ٹرانسکرپٹ بہتر طور پر کام نہیں کرسکے گا تاہم میٹا کی طرف سے ہندی یا اردو کی سپورٹ کرنے کی صورت میں اُن کے ٹرانسکرپٹ بھی ملنے لگیں گے۔

ٹرانسکرپشن کے فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے سیٹگز اور اُس کے بعد چیٹس میں جانا ہوگا جہاں ٹرنسکرپٹ کا آپشن استعمال کرنا ہوگا۔ کسی بھی میسیج کو ٹرانسکرائب کرنے کے لیے آپشن کو دیر تک دبائیں اور پھر ’ٹرانسکرائب‘ سلیکٹ کیجیے۔

WhatsApp

voice messages transcription

social networking

voice mail