Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

جان کا خطرہ، ہونڈائے اور کِیا نے اپنی ہزاروں گاڑیاں مارکیٹ سے واپس منگوالیں

چارجنگ یونٹ میں ناقص ٹرانزسٹر لگنے سے چارجنگ میں مشکلات کا سامنا، حادثات کا امکان بڑھ گیا تھا۔
شائع 23 نومبر 2024 09:03pm

آٹو میکرز ہونڈائے اور کِیا نے توانائی کے ضیاع اور تصادم کے خطرے کے پیشِ نظر اپنی 2 لاکھ 8 ہزار گاڑیاں مارکیٹ سے واپس منگوالی ہیں۔

ہونڈائے اینڈ جینیسز ماڈل کی ایک لاکھ 45 ہزار گاڑیاں واپس منگوائی گئی ہیں جن میں آئیونک فائیو، آئیونک سکس، جی وی سکسٹی، جی وی سیونٹی اور جی ایٹی شامل ہیں۔

کینیڈا میں ہونڈائے نے جو گاڑیاں مارکیٹ سے واپس طلب کی ہیں اُن میں مارچ سے رواں ماہ کے دوران تیار کی جانے والی 34529 گاڑیاں شامل ہیں۔ کِیا نے کینیڈا میں مارکیٹ سے واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں کی تعداد نہیں بتائی۔

آٹو میکرز نے سرکاری دستاویزات میں بتایا ہے کہ چارجنگ کنٹرول یونٹ میں ایک ناقص ٹرانزسٹر کے 12 وولٹ کی بیٹری کو چارجنگ سے روک سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں گاڑی اچانک توانائی سے محروم ہوسکتی ہے۔

ڈیلرز گاڑیوں کو چیک کرکے نقص والے کنٹرول یونٹس اور فیوز، ضرورت پڑنے پر، بدل دیں گے۔ ڈیلرز سوفٹ ویئرز بھی اپ ڈیٹ کریں گے۔ جن لوگوں کی گاڑیوں کو سالِ رواں کے اوائل میں ری کال کی گئی تھیں اُنہیں ڈیلرز سے رابطہ کرنا ہوگا۔

گاڑیوں کے مالکان کو مرمت کا شیڈول مرتب کرنے سے متعلق ہدایات پر مبنی نوٹیفکیشن لیٹرز دسمبر اور جنوری میں موصول ہوں گے۔

hyundai

KIA

AUTOMAKERS

FAULTY VEHICLES RECALLED