بڑی تباہی اور انسانی آبادی تقریباً ختم، نوسٹراڈیمس اور بابا وانگا کی 2025 کیلئے پریشان کن پیش گوئیاں
ہر انسان یہ جاننے کے لیے بے تاب رہتا ہے کہ مستقبل کے دامن میں اُس کے اور دنیا کے لیے کیا ہے۔ ہر انسان یہ جاننے کا بھی خواہش مند رہا ہے کہ دنیا کب ختم ہوگی یا بہت بڑے پیمانے پر کب تباہی رونما ہوگی۔ اس حوالے سے پیش گوئی کرنے والوں کی بھی کمی نہیں رہی۔
نوسٹراڈیمس پیش گوئی کے حوالے سے عالمی سطح پر معروف ترین اور مقبول ترین شخصیت رہا ہے۔ نوسٹراڈیمس نے صدیوں پہلے بہت سے ایسے واقعات کی پیش گوئی کی تھی جو اُس کے الفاظ کے عین مطابق رونما ہوئے۔
نوسٹراڈیمس اور بابا وانگا کی بہت سے پیش گوئیوں میں غیر معمولی مماثلت پائی جاتی ہے۔ 2025 عیسوی میں کیا ہوگا، اس حوالے سے بھی نوسٹراڈیمس اور بابا وانگا کی پیش گوئیوں میں حیرت انگیز مماثلت پائی جاتی ہے۔
دونوں ہی کا کہنا ہے کہ اِس سے بہت بڑے پیمانے پر تباہی واقع ہوگی اور دنیا بھر میں انسان بہت بڑے پیمانے پر موت کے منہ میں جائیں گے۔
نوسٹراڈیمس اور بابا وانگا کی پیش گوئیوں میں یورپ میں بہت بڑی اور انتہائی ہلاکت خیز جنگ، دنیا بھر میں بہت بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی راہ ہموار کرنے والے واقعات اور عہدِ قدیم کے طاعون اور دیگر بیماریوں کے دوبارہ نمودار ہونے کا خاص طور پر ذکر ہے۔
ماضی میں نوسٹراڈیمس کی بیشتر گوئیاں درست ہوئیں۔ یہی سبب ہے کہ دنیا بھر میں 2025 سے حوالے سے نوسٹراڈیمس اور بابا وانگا کی پیش گوئیوں کے حوالے سے گرما گرم بحث ہوتی رہی ہے۔
بابا وانگا کا تعلق بلغاریہ سے تھا اور اُسے بلقان کے خطے کی نوسٹراڈیمس کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ اُس نے بتایا تھا کہ 2025 میں اینڈ آف ٹائمز کی ابتدا ہوگی۔
یورپ میں ایک بڑی جنگ چھڑے گی جس کے نتیجے میں بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہوگی اور آبادی کا صفایا بھی بہت بڑے پیمانے پر ہوگا۔
بابا وانگا کا انتقال 1996 میں ہوا تھا تاہم اُس کی پیش گوئیاں اب تک درست ثابت ہوتی آرہی ہیں۔ 2025 کے لیے بابا وانگا نے جو کچھ کہا تھا وہ انتہائی پریشان کن ہے۔
یہ ایک ایسی جنگ ہوگی جو پورے یورپ کو تباہ کر ڈالے گی۔ صرف روس فاتح کے طور پر ابھرے گا اور تباہی سے بہت حد تک محفوظ رہے گا۔
بابا وانگا کے الفاظ کے مطابق یورپ میں واقع ہونے والی تباہی سے غیر معمولی معاشی اور معاشرتی الجھنیں پیدا ہوں گی اور سبھی کچھ بدل جائے گا۔ یاد رہے کہ بابا وانگا نے لیڈی ڈایانا کی ہلاکت، نائن الیون کے حملوں اور 11 اگست 1996 کو اپنی موت کی بھی بالکل درست پیش گوئی کی تھی۔ بابا وانگا کا انتقال 85 سال کی عمر میں ہوا تھا۔
فرانس کے مچل ڈی نوسٹراڈیم کو دنیا نوسٹراڈیمس کے نام سے جانتی ہے۔ وہ طبیب بھی تھا اور پیش گوئیاں بھی کیا کرتا تھا۔ اُس کی کتاب لیز پروفیسیز دنیا بھر میں غیر معمولی مقبولیت سے ہم کنار رہی ہے۔
2025 کے حوالے سے نوسٹراڈیمس نے جو کچھ کہا ہے وہ بھی بہت پریشان کن ہے۔ نوسٹراڈیمس نے روس اور یوکرین کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں ملک وسائل ختم ہو جانے کے باعث جنگ ختم کرنے پر مجبور ہوں گے۔
یورپی ریاستوں کے درمیان ایک بڑی جنگ چھڑے گی اور ساتھ ہی ساتھ عہدِ قدیم کا ایک طاعون بھی پھیلے گا جو دشمن ممالک یا دشمن افواج سے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہوگا۔
نوسٹراڈیمس نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی لکھا کہ برطانیہ میں شاہ چارلس سوم کا عہدِ فرماں روائی قلیل مدت کا ہوگا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ شاہ چارلس سوم کو صحت کی خرابی کے باعث تخت و تاج سے دست بردار ہونا پڑسکتا ہے۔
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ غیرمعمولی جانشین (شہزادہ ہیری) سامنے آئے۔ نوسٹراڈیمس کی پیش گوئیاں لاطینی زبان کے 964 قطعات کی شکل میں ہیں۔
نوسٹراڈیمس اور بابا وانگا نے خاصی درستی کے ساتھ پیش گوئیاں کی ہیں۔ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر قاتلانہ حملے کی بھی پیش گوئی کی ہے اور خلائی مخلوق کے زمین سے رابطوں کی بھی بات کہی ہے۔
یہ تمام پیش گوئیاں بالکل درست ثابت ہوں یا نہ ہوں، اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ عوام کے ذہنوں پر اِن پیش گوئیوں کے اثرات غیر معمولی ہیں۔
Comments are closed on this story.