Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوجوان غیراخلاقی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ اسے وائرل کریں، چاہت فتح علی خان

اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو میں انہوں نے پیغام دیا
شائع 23 نومبر 2024 02:59pm

سوشل میڈیا انفلوئنسراورمزاحیہ گلوکاری سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارچاہت فتح علی خان نے لیک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے نوجوان لڑکےلڑکیوں کومشورہ دےدیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو میں انہوں نےکسی کا نام لیے بغیر کہا کہ میری نوجوان لڑکے لڑکیوں سے درخواست ہے کہ وہ کوئی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے سے گریز کریں اور نہ ہی اسے وائرل کریں۔

نازیبا ویڈیوز کس نے وائرل کی تھیں؟ متھیرا نے کھل کر بتادیا

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ ایسی ویڈیوز جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو چھوٹے بچے اور فیملیز کی نظر سے بھی گزرتی ہیں۔ جو اچھی بات نہیں ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمزکو اچھے مقصد کے لیے استعمال کریں اور اچھے راستے سے کمانے کا ذریعہ بنائیں۔

اس سے قبل بھی کئی پاکستانی فنکاروں نے نازیبا لیک ویڈیوز کے بڑھتے رحجان پر تشویش ظاہر کی تھی جس میں مشی خان بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر مناہل ملک، امشا رحمٰن اور متھیرا کی مبینہ فحش ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات