24 نومبر کو کوئی رکن اسمبلی اسلام آباد آیا تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، فیصل واوڈا
صرف اسمبلی نشست ہی نہیں کھونی پڑے گی بلکہ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کیلئے تیار بھی ہے، فیصل واوڈا
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور آزاد سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو کوئی اسلام آباد آیا تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔
فیصل واوڈا نے ”ایکس“ پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ میں نے کہا تھا بانی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے، بشریٰ بی بی کے خطرناک بیان کے بعد بالکل ویسا ہی ہوا۔
فیصل واوڈا نے لکھا کہ عدالتی حکم کے باوجود کوئی چوبیس نومبر کو آتا ہے تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، صرف اسمبلی نشست ہی نہیں کھونی پڑے گی بلکہ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کیلئے تیار بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہاؤس اریسٹ، اریسٹ یا مچھ جیل والی بات نہ بھولیے گا، جو رہا ہوئے ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے، پھر گلہ کرنا۔
faisal vawda
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
24th November PTI March
مقبول ترین
Comments are closed on this story.