شہرت سے ڈر لگتا ہے، اللہ کو کیا منہ دکھاوں گی، ہانیہ عامر
ہانیہ عامر نے اس سال کے آغاز میں ایک غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے ذہنی صحت کے بارے میں مفید معلومات بھی شیئر کی تھیں۔
سوشل میڈیا پوسٹنگ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ہر ایک کو خوش دیکھنا چاہتی ہوں۔اگر کسی کو ذہنی صحت کے مسائل درپیش ہوں تو وہ یہ جان سکیں ان کا حل کیا ہے۔ وہ اپنا مسئلہ کسی کو بول سکے کیونکہ اب ذہنی صحت پر بات کرنے کو برا نہیں سمجھا جاتا ہے۔
ہانیہ کے ساتھ تعلقات پر بادشاہ نے خاموشی توڑ دی
انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ ذہنی صحت کے حوالے سے میں نے جن مشکلات کا سامنا کیا ہےوہ کوئی اور بھی کرے
خوف خدا کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی شہرت سے ڈر لگتا ہے۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ میں اپنی شہرت سے ڈرتی ہوں کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں کل اللّٰہ تعالیٰ کو کیا منہ دکھاؤں گی؟ وہ مجھ سے سوال کریں گے جو کچھ میں نے تمہیں دیا اس کا تم نے کیا کیا؟ اور میرے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہوگا؟کیا میں کہوں گی کہ میں نے اپنی کچھ خوبصورت تصاویر پوسٹ کی ہیں اور بہت سارے پیسے کمائے؟ یہ مجھ سے سوٹ نہیں کرتا۔ میں اپنی ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو ہنسانے کی کوشش کرتی ہوں، کم از کم میں ان کے چہروں پر مسکراہٹ لا رہی ہوں۔