اپنی زندگی میں خوشیاں دوبارہ تلاش کریں، مدیحہ افتخار کا طلاق یافتہ عورتوں کومشورہ
مدیحہ افتخار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی بہت باصلاحیت فنکارہ ہیں جنہوں نے کئی ہٹ ڈراموں میں کام کیا ہے۔ آج کل ہم انہیں “بے بی باجی کی بہوئیں “اور ”غیر“ میں دیکھ رہے ہیں۔
ان کے والد قوت سماعت سے محروم ہیں اور انہیں پاکستان کےاشاروں کی زبان کے خالق کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ ملک اورقوت سماعت سے محروم برادری کے لیے ایک بڑا سرمایہ ہیں۔
فردوس جمال کے بیٹے نے یوٹیوبرز کو خبردار کردیا
مدیحہ افتخار نے شادی کے بعد انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ وہ مصروف شوٹنگ سے نکل کر اپنی ذاتی زندگی کو وقت دینا چاہتی تھی۔ اب وہ واپس آچکی ہیں اور ایک بار پھر ڈرامے کررہی ہیں۔ وہ زندگی کے بارے میں بہت واضح نظریہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے ان خواتین کو مشورہ دیاہےجو طلاق یا بریک اپ سے گزر چکی ہیں۔ اداکارہ خود ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہے۔
مدیحہ افتخار نے کہا کہ طلاق سے گزرنے والی خواتین دوبارہ شادی کرنے یا کسی اور کو ڈھونڈنے سے ڈرتی ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور کسی ایسے شخص کو تلاش کریں جو ان کے لیے موزوں ہو۔
مدیحہ کے خیال میں خواتین کو بھی خود کو دوسرا موقع دینا چاہیے اور خوشی تلاش کرنی چاہیے۔
Comments are closed on this story.