سندھ کے پانی کے حصے کا ایک بھی قطرہ کہیں نہیں جانے دیں گے، مراد علی شاہ
بلاول بھٹو چاہتے ہیں ن لیگ سے جو تحفظات ہیں دور ہوں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے پانی کے حصے کا ایک بھی قطرہ کہیں نہیں جانے دیں گے۔
عالمی یوم اطفال پر محکمہ سوشل ویلفیئر کی سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت آگاہی واک کی تقریب سے وزیراعلیٰ سندھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے واضح طور پر ن لیگ کو تحفظات بتائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو چاہتے ہیں ن لیگ سے جو تحفظات ہیں دور ہوں،پانی کے معاملے پر سندھ کا مؤقف واضح ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ بچے ہمارامستقبل ہیں ان کی ضروریات کاخیال رکھنا ہے، اسپیشل چلڈرن ڈے پر بچوں اور والدین کو مبارکباد پیش کرتاہوں، ہمیں بچوں کو بہتر تعلیم دینی ہے، اور محکمہ تعلیم پر توجہ دینی ہے، اسوقت 52 کیسز پولیوکے سامنے ہیں۔
CM Sindh
مقبول ترین