Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہانیہ کے ساتھ تعلقات پر بادشاہ نے خاموشی توڑ دی

لوگ صرف وہی دیکھتے ہیں جس پروہ یقین کرنا چاہتے ہیں
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2024 09:55am

پاکستان کی خوبرو اور ٹیلنٹڈ اداکارہ ہانیہ عامر کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ ہانیہ اور بھارتی گلوکار بادشاہ کے متعلق مشہور ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ اب بادشاہ نے اس بحث پر خاموشی توڑ دی ہے۔

بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں پھیلی ہوئی ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

کارتک آریان نے 1000 کروڑ کلب میں جگہ بنالی، ٹاپ 20 سپر اسٹارز میں شامل

ان کی ڈیٹنگ کی خبروں کو اس وقت ہوا ملی جب ہانیہ نے بادشاہ کے دبئی کنسرٹ میں شرکت کی اور ان دونوں کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ اس کے بعد ان کی ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ اب بادشاہ نے اپنی خاموشی توڑ دی اور واضح کیا کہ وہ دونوں صرف اچھے دوست ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بادشاہ نے ہانیہ عامر اور ان کے رشتے کے بارے میں بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہانیہ میری بہت اچھی دوست ہیں اور ہمارا تعلق بہت اچھا ہے، ہم جب بھی ملتے ہیں تو بہت مزہ آتا ہے۔ اور بس اس سے زیادہ ہمارے درمیاں کچھ نہیں ہیں۔ وہ اپنی زندگی میں خوش ہے اور میں اپنی زندگی میں خوش۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اکثر لوگ اسے غلط سمجھتے ہیں اور صرف وہی دیکھتے ہیں جس پر وہ یقین کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر بادشاہ کے ساتھ دبئی کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔ ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد ہانیہ عامر اور بادشاہ کی ڈیٹنگ کے چرچے ہونے لگے ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات