آسٹریلیا میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش
پابندی ٹک ٹاک، ایکس، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاگو ہوگی
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔
مجوزہ قانون کے تحت اگر سوشل میڈیا کمپنیوں نے 16 سال سے کم عمر بچوں کو اکاؤنٹس بنانے سے روکنے کے لیے معقول اقدامات نہ کیے تو اِن کمپنیوں پر تقریباً 32.5 ملین امریکی ڈالرز تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
کینیڈا نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس معاف کر دیا
پابندی ٹک ٹاک، ایکس، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاگو ہوگی۔
بل منظور ہونے کی صورت میں یہ قانون ایک سال کے اندر نافذ العمل ہوگا۔
world
مقبول ترین