اے آر رحمان سے کیا تعلق ہے؟ خاتون گٹارسٹ نے خاموشی توڑ دی
آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے شوہر سے طلاق اور اے آر رحمان سے تعلق کی افواہوں پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی موسیقار اے آر رحمان اوران کی اہلیہ کی 29 برس کے بعد طلاق کی خبرپوری دنیا میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔
بادشاہ نے اے آر رحمان سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا
طلاق کے چند گھنٹوں بعد اے آر رحمان کی گروپ میں شامل گٹارسٹ نے بھی شوہر سےعلیحدگی کااعلان کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین دونوں کی طلاق کو ایک دوسرے سے جوڑ رہے تھے۔
تاہم اب گٹارسٹ موہنی ڈے نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ مجھے انٹرویوز کے لیے کافی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں ، میں جانتی ہوں کہ یہ کس بارے میں ہیں، تاہم میں سب کو انکار کررہی ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ میں بے بنیاد افواہوں کو ہوا دینے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی، نہ میں ان پر اپنی توانائی ضائع نہیں کرنا چاہتی ہوں، براہ کرم میری پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔
Comments are closed on this story.