وجے دیورا کونڈا نے رشمیکا مندانا سے تعلق پر خاموشی توڑ دی
ساؤتھ انڈیا کے سپراسٹار وجے دیوراکونڈا نے رشتے کی تصدیق کر دی ہے، جس میں ان کی راشمیکا مندانا کے درمیان عرصے سے چلنے والے افواہوں کو سچ میں بدل دیا ہے، انہوں نے حالیہ انٹرویو میں یہ اعتراف کیا کہ وہ کسی رشتے میں ہیں۔
ٹی وی پروگرام کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ سنگل ہیں یا ڈیٹنگ کر رہے ہیں، تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا، ”میں 35 کا ہوں، آپ کو لگتا ہے کہ میں سنگل ہوں؟“۔ تاہم، انہوں نےساتھی اداکارہ کا نام لینے سےانکار کر دیا۔
نئے گانے ”صاحبہ“ کی پروموشنز کے دوران وجے نے محبت کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ”محبت کے ساتھ توقعات آتی ہیں، میں غیر مشروط محبت کو نہیں مانتا ہوں، یہ قدرتی ہے کہ انسان محبت میں کچھ توقع کرے۔“
واضح رہے کہ راشمیکا مندانا کے ساتھ وجے کے تعلقات کی خبریں طویل عرصے سے گردش کررہی ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں جب سندیپ ریڈی ونگا نے وجے کو کال کی اور راشمیکا کا ردعمل دیکھا گیا تو شائقین نے اسے ان کے تعلقات کی ایک اور جھلک قرار دیا ہے، مداح دونوں اداکاروں کے رشتے کے بارے میں مزید وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.